تھر: زہر خوانی سے انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی

December 04, 2020

تھرپارکر کی تحصیل کلوئی کے گاؤں بچل سومرو میں زہرخورانی سے مزید دو بچے فوت ہوگئے۔ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد چار ہوگئی۔

میڈیکل سپرنٹندنٹ مٹھی اسپتال ڈاکٹر گل منیر کے مطابق تھرپارکر کے گائوں بچل سومرو میں گزشتہ روز تقسیم کئے گئے لنگر کی بریانی کھانے کے بعد 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے 20 سے زائد افراد بیہوش ہوگئے تھے۔

بے ہوش ہونے والے پانچ افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ جن میں سے مزید دو بچے دم توڑگئے۔