کعبہ کو روزانہ 10 بار سینیٹائز کیا جاتا ہے

December 04, 2020

حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کی جانب سے خانہ کعبہ کی عمارت سمیت حجر اسود اور حجر اسماعیل کو روزانہ 10 بار سینیٹائز کرنے کے بعد مخصوص خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین میں سینیٹائزنگ اور مخصوص علاقے کی دیکھ بھال کے ذمہ دار جابر ودعانی نے بتایا کہ حجر اسود اور مقام ابراہیم کی پالشنگ اور سینیٹائزنگ کے لیے 40 کارکن مقرر ہیں۔

ان مخصوص حصوں میں حجر اسود، رکن یمانی، ملتزم ’کعبہ کا دروازہ‘ اور ’حطیم ‘ کی دیوار پر لگے خصوصی فانوسوں کو یومیہ بنیادوں پر چمکایا جاتا ہے۔

حجر اسود کے گرد لگے چاندی کے فریم کو بھی مخصوص پالش سے چمکایا جاتا ہے جبکہ تمام مقامات کی جراثیم کش ادویات سے صفائی بھی کی جاتی ہے۔