فیصل آباد میں بچی پر سرعام بے رحمانہ تشدد

December 05, 2020

فیصل آباد میں بچی پر سرعام بے رحمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

منظرعام پرآنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمر بچی کو مرد اور خواتین نے تھپڑ مارے بالوں سے پکڑ کر کھینچا، دھکے دیئے اور سڑک پر بھی پھینکا۔

کم عمر بچی پر تشدد کا مقدمہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن کے مطابق بچی پر تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔