پشاورکے اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 7 کورونا وائرس مریض جاں بحق

December 06, 2020


خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سلنڈر بروقت نہ پہنچنے کے باعث کورونا وائرس کے 7 مریض جاں بحق ہو گئے۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال کے حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، جس میں آکسیجن کی مسلسل فراہمی نہ ملنے سے مریض دم توڑ گئے۔

اسپتال کے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ آکسیجن سلنڈر بر وقت نہ پہنچنے سے دیگر وارڈز کے مریض بھی متاثر ہوئے۔

دوسری جانب خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان کا مؤقف ہے کہ اسپتال کو روال پنڈی سے آکسیجن سلنڈر فراہم کیئے جاتے ہیں، راولپنڈی سے آکسیجن کے سلنڈر بروقت نہیں پہنچے۔

ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کا مزید کہنا ہے کہ سردی کے سبب مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت زیادہ رہتی ہے۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آکسیجن سلنڈر کی پہنچنے میں تاخیر پر معلومات بھی لی جا رہی ہیں۔