خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال کے مزید تین ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈاکٹر ظفر آفریدی کا کہنا ہے کہ اسپتال کے 25 اہلکار اب تک کورونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے 10 ڈاکٹر9 نرسز اور6 دیگراہلکار متاثر ہوئے ہیں ۔
ڈاکٹر ظفر آفریدی نے کہا کہ اسپتال میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 23 لوگ انتقال کر گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتقال کرنے والوں میں سے 14 افراد کا تعلق پشاور سے تھا۔