جہانگیر خان چھٹی بار ورلڈ اسکوائش فیڈریشن کے اعزازی صدر منتخب

December 06, 2020

اسکواش کے کورٹ میں دھوم مچانے والے جہانگیر خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

جہانگیر خان مسلسل چھٹی بار ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔

پاکستان کو 6 بار اسکواش کا عالمی چیمپئن بنانے والے جہانگیر خان ایک بار پھر اگلے 2 برس کےلیے ذمے داریاں نبھائیں گے۔


جہانگیر خان سے متعلق فیصلہ اسکواش کے عالمی فیڈریشن کے سالانہ عام اجلاس میں ہوا ہے۔

اجلاس میں ذینا ورلڈ رینج عالمی فیڈریشن کی نئی صدر بن گئیں جبکہ لیبیا اور چلی کو بھی ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی رکنیت دے دی گئی۔

وفاقی وزیر علی محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جہانگیر خان کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے چھٹی بار منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔