زندہ دلان لاہور کو کرپٹ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا، عثمان بزدار

December 07, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے کہزندہ دلان لاہور کو کرپٹ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا۔

سردار عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنا ہے، عوام ترقی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں، زندہ دلان لاہور کو کرپٹ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کا ٹولہ ملکی مفادات کو فراموش کرچکا ہے اور رسوائی ان عناصرکا مقدر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منفی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے، منتخب نمائندوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز دیں ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں۔