فیصل آباد: ملازمہ پر تشدد کا معاملہ، اصل ملزم کی عبوری ضمانت

December 09, 2020

فیصل آباد میں 11 سال کی گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کے واقعے میں ملزم رانا منیر کی بیٹی سدرہ اور داماد رانا فیصل نے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال تارڑ کی عدالت نے 14 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کی۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں کم عمر ملازمہ پر تشدد کیس کی دو روز میں کہانی پلٹ گئی اور بچی پر تشدد کرنیوالے اصل ملزمان رانا فیصل اور ان کی اہلیہ نکلے تھے۔

پولیس نے فیصل کی ساس اور سسر کو ملزم کی حیثیت سے گرفتار کیا تھا۔

گرفتار سسر رانا منیر اور ساس ثمینہ رانا نے داماد اور بیٹی کو بچانے کے لیے تشدد کا اعتراف کیا تھا۔

حقائق سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ کے مدعی چائلڈ پروٹیکیشن بیورو کی انتظامیہ سے اضافی بیان لیکر دو نامعلوم ملزمان کا اضافہ کیا تھا۔

ادھر مقدمہ میں ملزمہ ثمینہ رانا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوائی جاچکی ہے۔