• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: کم عمرملازمہ پرتشدد کا معاملہ، 2 روز میں کہانی پلٹ گئی


فیصل آباد میں کم عمر ملازمہ پر تشدد کیس کی دو روز میں کہانی پلٹ گئی، بچی پر تشدد کرنیوالے اصل ملزمان فیصل اوران کی اہلیہ نکلے۔

پولیس نے فیصل کی ساس اور سسر کو ملزم کی حیثیت سے گرفتار کرلیا، گرفتار سسر رانا منیر اور ساس ثمینہ رانا نے داماد اور بیٹی کو بچانے کے لیے تشدد کا اعتراف کیا تھا۔

حقائق سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ کے مدعی چائلڈ پروٹیکیشن بیورو کی انتظامیہ سے اضافی بیان لیکر دو نامعلوم ملزمان کا اضافہ کردیا ہے۔ اصل ملزمان فیصل اور اسکی اہلیہ کو جلد گرفتار کر کے پیش کرنے کے لیے پھرتیاں دکھانا شروع کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رانا منیر نے بچی پر تشدد کا اعتراف کرکے اپنے داماد اور بیٹی کو بچانے کی کوشش کی  رانا منیر ضمانت پر رہا ہوچکے جبکہ انکی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں۔

مجسٹریٹ کی عدالت میں متاثرہ بچی کو آج پیش کیا جائے گا، اس پر تشدد کرنیوالوں کو بھی پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تازہ ترین