پارٹی کیلئے مریم نواز کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، محمد زبیر

December 10, 2020

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ پارٹی کے لیے مریم نواز کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کے فیصلے میں تمام آپشن زیر غور آئے تھے۔

ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ اس وقت حکومت کو گرانے کے لیے عدم اعتماد کا آپشن نہیں ہے لیکن اگر کل ضرورت پڑی تو عدم اعتماد تحریک کے لیے جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو مریم نواز کی سیکیورٹی پر ہر لحاظ سے تشویش ہونی چاہیے۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ شہباز شریف جیل سے روز بیان جاری نہیں کرسکتے، پارٹی کو شہباز شریف کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔