• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت گرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، محمد زبیر


سابق گورنر سندھ محمد زبیر کہتے ہیں اس حکومت کو گِرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،ملک کی خدمت کرنے والوں کو غدار کہا جا رہا ہے،حکومت نے الزامات واپس نہیں لیے تو قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ ہر دن وزرا دو دو تین تین پریس کانفرنس کر رہے ہیں سیاست کرنی ہے تو سیاست کے میدان میں کریں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ حکومت کےخلاف ریفرنڈم ہوگا،گوجرانوالا مسلم لیگ نون کا گڑھ ہے، وہاں حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔


محمدزبیر کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کےترجمانوں نےدعویٰ کیا دس گیارہ بھارتیوں نےمریم نواز سے ملاقات کی، تو میرا سوال ہے کہ ان بھارتیوں کو ویزاکس نے دیا، شہباز گل کو کس نے بتایا ؟بتائیں یہ کون بھارتی ہیں، انہیں کلیرئنس کس نے دی؟

انہوں نے کہا کہ ترجمان یہ ساری باتیں عمران خان کے کہنے پر کر رہے ہیں، ان الزامات کے خلاف ہم قانونی کارروائی کرسکتے ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ یہ عدالتی نوٹس ملنے کے باوجود جاتے نہیں کیونکہ یہ لاڈلے ہیں، ملک میں دو معیار نہیں ہوسکتے ۔

محمد زبیر نے کہاکہ آج بھی لاہور میں سینٹرل کمیٹی اجلاس میں شریک افراد پر مقدمہ بنا دیا گیا،طلال چوہدری اسپتال میں تھے ان پر بھی مقدمہ کردیا گیا۔

مسلم لیگ نون اور پی پی الگ الگ جماعت ہیں، ماضی کے اختلاف کو بھلا کر اتحاد کا اظہار کرنا ہے ،اس حکومت کو گرانے کے لیے سب کو ساتھ رہنا ہوگا۔

تازہ ترین