سرگودھا: 3 ملزمان گرفتار، 30 موٹر سائیکلیں برآمد

December 10, 2020

سرگودھا میں پولیس نے موٹرسائیکل چوروں کے تین رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 30 موٹرسائیکل برآمد کر لیں۔

اے ایس پی سٹی سرگودھا محمد شعیب کے مطابق تھانہ اربن ایریا، ساجد شہید اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے 30 موٹرسائیکل برآمد کرلی گئیں، موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔