جزائر میں کوئی کسی قسم کی غیر قانونی تعمیرات نہیں ہورہیں، بیرسٹر مرتضی وہاب

December 11, 2020


سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے جزیروں میں جاکر جانچ پڑتال کی اور اس کی تصدیق کی ہے، مذکورہ جزائر میں کوئی، کسی قسم کی غیر قانونی تعمیرات نہیں ہو رہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب اور صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر شاہ کی جانب سے متعلقہ جزائر کا دورہ اور فضائی معائنہ کیا گیا۔

اس دورانبیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہجزائر سندھ کے عوام کی ملکیت ہیں، جزائر پر کوئی تعمیراتی کام نہیں ہو رہا ہے، فضائی جائزے کا مقصد جزائر پر تعمیرات سے متعلق خبروں کی تصدیق کرنا تھا۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ جزائر پر کوئی غیر قانونی کام نہیں ہونے دیں گے، سندھ اسمبلی جزائر سے متعلق پہلے ہی فیصلہ کرچکی ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہمیں صوبہ سندھ کے عوام کے مفاد کے خلاف کوئی کام قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے جزیروں پر تعمیرات کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا تھا، وزیراعلی سندھ نے بنڈل اور بوڈو جزیروں کے معائنے کے لیے کابینہ ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کی تھی۔