کرپشن بچاؤ اجتماع کا سلوگن جعلی اور چوری شدہ ہے، شہباز گل

December 13, 2020

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ ابو اور کرپشن بچاؤ اجتماع والے بتا رہے ہیں پاکستان کیلئے فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے، ان بےچاروں کے پاس سلوگن بھی جعلی اور چوری شدہ ہے۔

شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تقریباً ایک دہائی قبل تنہا پی ٹی آئی نے اسی نعرہ کیساتھ اسی مقام پر جلسہ کیا،یہ وہی ہیں جو ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے کی جعلی نورا کشتی کرتے رہے اور آج عمران خان کے ڈر سے ایک دوسرے کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عوام آپ کے اصل کرپٹ چہرے دیکھ چکے ہیں، آج پھر پاکستان، سلامتی اداروں کیخلاف مودی کی زبان بولی تو آپ کا برا انجام ہوگا۔