سیاسی قوتوں کا متحد ہونا بینظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر ہے، نفیسہ شاہ

December 13, 2020

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ سیاسی قوتوں کا متحد ہونا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر ہے۔

نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہنالائق سلیکٹڈ نے عوام پر مہنگائی اور معاشی بدحالی کا عذاب مسلط کر رکھا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہآج ہر محب وطن کا رُخ مینارِ پاکستان کی طرف ہے، شاہی طوطوں کی تڑپ بتا رہی ہے ان کی نوکری خطرے میں ہے۔

نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ کشمیر کے سوداگروں سے نجات حاصل کرکے رہیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پاور شو آج ہونے جا رہا ہے۔

مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ میں قائدین کے لیے کنٹینر منگوا لیے گئے ہیں، شرکاء کے لیے کرسیاں لگ گئی ہیں۔

اپوزیشن اتحاد کے جلسے کی سیکیورٹی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے سپرد کر دی گئی ہے۔