پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آج کا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں اُڑا دے گا۔
لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج لاہور کے جیالے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کریں گے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عوام آج کٹھ پتلی حکمرانوں کو الوداع کہنے آئیں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہوری آج منہگائی، غربت اور بے روزگاری سے نجات کے لیے نکلیں گے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم کٹھ پتلی کو نکال کر کسی مداخلت کے بغیر الیکشن چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پاور شو آج ہونے جا رہا ہے۔
مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ میں قائدین کے لیے کنٹینر منگوا لیے گئے ہیں، شرکاء کے لیے کرسیاں لگ گئی ہیں۔
اپوزیشن اتحاد کے جلسے کی سیکیورٹی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے سپرد کر دی گئی ہے۔