سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد محمود انتقال کرگئے

December 14, 2020

سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد محمود امریکا کے شہر نیوجرسی میں 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شاہد محمود پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہد محمود کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔

پی سی بی نے شاہد محمود کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھی لکھا۔

17 مارچ 1939کو لکھنؤ میں پیدا ہونے والے آل راونڈر شاہد محمود نے اپنا واحد ٹیسٹ میچ 1962 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں کھیلا تھا۔

شاہد محمود نے 70-1969 کے سیزن کے ایک میچ میں 58 رنز دے کر 10 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔