بورس جانسن جنوری میں بھارت کا دورہ کریں گے

December 15, 2020

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جنوری میں بھارت کا دورہ کرنے کی تصدیق کردی۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن بھارت کے یوم جمہوریہ میں شرکت کریں گے۔

برطانوی وزیراعظم کے دورہ بھارت کا مقصد بھارت سے تجارتی روابط مضبوط کرنا ہے۔

برطانیہ اور بھارت ماحولیاتی تبدیلی کے لیے بھی مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔