پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر جاں بحق

December 20, 2020

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق سب انسپکٹر کا نام غنی سبحان خان ہے جو تھانہ متھرا میں تعینات تھا۔

آئی جی پولیس ڈاکٹر ثنا اللّٰہ عباسی نے ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر پر فائرنگ کے واقعے پر سی سی پی او پشاور سے رابطہ کیا ہے۔


خیبر پختون خوا کے آئی جی پی نے سی سی پی او پشاور کو پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔

ثنا اللّٰہ عباسی نے مزید کہا کہ پشاور کے تمام علاقوں کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کیا جائے۔