کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

December 21, 2020


کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے بڑی کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عماد علی عرف حماد سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گلشن اقبال، پیپلز چورنگی اور رضویہ میں قتل کی وارداتیں کیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔