53 فیصد اہل کراچی انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا سے رابطے میں

December 22, 2020

53 فیصد کراچی کے شہری انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا سے رابطے میں نظر آئے ۔47 فیصد ٹیکنالوجی سے فائدہ نہ اٹھا پائے۔

گیلپ پاکستان نے کراچی کے شہریوں کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

سروے کے مطابق انٹرنیٹ میں دلچسپی مردوں کی زیادہ نظر آئی اور 58 فیصد نےاس کے ذریعے دنیا سے دوستی بنائی جبکہ خواتین میں یہ شرح 47 فیصد رہی۔

انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھانے کا 84 فیصد طالب علموں نے کہا جبکہ 80 فیصد سرکاری ملازمین نے انٹرنیٹ کو پسند کیا۔