کراچی: 40 فیصد شہریوں کی ترجیح پبلک ٹرانسپورٹ

December 22, 2020

اہل کراچی سفر کے لیے کس چیز کو ترجیح دیتے ہیں، اس حوالے سے سروے کے دلچسپ نتائج سامنے آگئے ہیں۔

گیلپ سروے آف پاکستان نے کراچی کے شہریوں کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ہے۔

نتائج کے مطابق 40 فیصد کراچی کے شہر یوں نے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے کی تصدیق کی۔

60 فیصد شہریوں نے سفر کے لیے نجی گاڑیوں کے استعمال کے آپشن کو استعمال کیا۔

پبلک ٹرانسپورٹ کی زیادہ فین 46 فیصد خواتین نظر آئیں جبکہ 35 مردوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی عادت بتائی۔