مہاجر پیس واک کا کریم آباد سے آغاز لیاقت آباد میں اختتام ہوگا، فاروق ستار

December 23, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے جمعرات کو کراچی میں ہونے والی مہاجر امن واک کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بنانے والوں کی نسلوں کا احساس محرومی اس حد تک بڑھ گیا کہ دھڑوں میں تقسیم جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر نوجوانوں نے جمع کرنے کا فیصلہ کیا،منگل کو اپنی قیام گاہ پر واک کے منتظم رہنمامحمد زوہیب کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر پیس واک کاکریم آباد سے آغاز ہوگا اور شہداءچوک لیاقت آباد پر اختتام ہوگا واک کا آغاز دوبجے ہوگا اور چار بجے شہداء چوک پہنچے گی۔