پاکستان: کورونا وائرس کیسز 462814، اموات 9557

December 23, 2020


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 142 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 4 ہزار 415 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 557 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 621 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 64 لاکھ 6 ہزار 281 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں کُل 37 ہزار 905 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 931 مریض زیرِعلاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 419 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 15 ہزار 352 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا سے انتقال کرنے والے 84 میں سے 71 مریض اسپتالوں میں داخل تھےجن میں سے 47 وینٹی لیٹرز پر تھے۔

ملک بھر میں کورونا کے لیے دستیاب وینٹی لیٹرز میں سے 319 زیرِ استعمال ہیں ، جن میں ملتان میں 55 فیصد، لاہور میں 34 فیصد، اسلام آباد میں 33 فیصد اور پشاور میں 25فیصد زیرِاستعمال ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 6 ہزار 489 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 379 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 33 ہزار 179 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 732 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 55 ہزار 811 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 563 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 36 ہزار 483 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 394 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 980 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 179 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 40 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 211 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 832 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 99 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔