شہزاد رائے نے پی آئی اے سے کیا سوال پوچھا؟

December 24, 2020

پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے بتایا کہ انہوں نے آج کراچی سے اسلام آباد کے لئے پی آئی اے کی فلائٹ میں سفر کیا اور جہاز لوگوں سے بالکل کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے لکھا کہ ماضی میں طیارے کی درمیان والی سیٹوں کو سماجی فاصلے کے تحت خالی رکھا جاتا تھا پر آج ایسا نہیںتھا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی پالیسی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے شہزاد رائے اکثر سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کرتے رہے ہیں۔