حکومت صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کو یقینی بنارہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

December 24, 2020

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کو یقینی بنارہی ہے، حکومت محکمہ صحت کے بجٹ کو جی ڈی پی میں ایک فیصد تک لائی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کوصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یونیورسل ہیلتھ کوریج سے یقینی بنانا ایک چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفت علاج کی سہولیات کے لیے صحت کے میدان میں بہت سی سہولیات پہلے سے موجودہیں، ملک میں تاحال یونیورسل ہیلتھ کوریج کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔


اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے میٹرنل ہیلتھ کے حوالے سے کارکردگی خاصی بہتر رہی، یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

فیصل سلطان نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر ہرصوبے کے دو اضلاع اور ہر ریجن کے ایک ایریا میں بینیفٹ پیکج کاآغاز ہوگا، یہ ایک لمبا سفر ہے لیکن اس کا باقاعدہ آغاز اب ہوچکا ہے۔