ویٹی کن میں کرسمس کی ورچوئل تقریب، پوپ فرانسس کی دعا

December 25, 2020


ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی ورچوئل تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میںپوپ فرانسس نے دعا کرائی۔

کورونا وبا کی وجہ سے تقریب میں شرکاء کی تعداد انتہائی محدود رہی۔

اسی طرح حضرت عیسیٰؑ کی جائے پیدائش بیت الحم میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا۔

بیت الحم کا پر ہجوم رہنے والا Manger Square کورونا وبا کی وجہ سے تقریبا ً خالی تھا اور لوگ بہت کم تعداد میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 90 لاکھ 57 ہزار 616 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 37 ہزار 751 ہو گئیں۔