بلوچستان میں ہفتے سے سردی کی نئی لہر داخل ہونے کا امکان

December 25, 2020

بلوچستان میں ہفتے سے سردی کی ایک نئی لہر کے داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 30 دسمبر تک بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے اورسردی کی شدت میں امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کا الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ہفتے کی صبح ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا اور اتوار کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائے گا۔

نئے سلسلے کے باعث ہفتہ شام سے اتوار کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان اور قلعہ سیف اللّٰہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔

بارش اور برف باری کے بعد چلنے والی سرد ہواؤں سے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔