کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں توسیع

December 29, 2020

وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں توسیع کر دی گئی ہے، اب کابینہ کے اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا۔

حکومت نے چیئرمین ایف بی آر کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، چیئرمین ایف بی آر کی تقرری وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے علاج کے لیے قائم آئسولیشن اسپتال کی رقم وزارت کے سپرد کرنے کی منظوری دی جائے گی، آئسولیشن اسپتال کے قیام کے لیے 2 لاکھ 19 ہزار 300 ملین روپے مختص ہیں۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین کی تقرری اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 24 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کی گئی ہیں۔

نجکاری کمیٹی کے 24 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق اور فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کی تعیناتی کو بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔