• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ گیس کے تخفیفی منصوبے پر آج غور کرے گی

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ) وفاقی کابینہ گیس کی قلت کے سبب تخفیفی منصوبے پر آج غور کرے گی ۔جس کے تحت پاور سیکٹر کوآر ایل این جی کی فراہمی میں200 ایم ایم سی ایف ڈی تک کمی کی جائے گی ۔پاور ڈویژن ایک کمیٹی بھی جس کے سربراہ چئیرمین پلاننگ کمیشن کے ساتھ اجلاس کرے گا جو 150 ایم ایم سی ایف ڈی کو استعمال میں لانےمیں ناکامی کے ذمہ دار ہیں ۔کمیٹی ٹرمینل کے مالک اور حکومت کے دمیان آمدنی میں حصہ داری طے کر نے کی ذمہ دار ہے جس کے سربراہ ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ہیں ۔پٹرولیم ڈویژن کی مسلسل یاد دہانی کے باوجود کمیٹی نے ابھی تک اپنی رپورٹ نہیں دی ہے۔پٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ حکام اج وفاقی کابینہ کو اس حساس معاملے سے آگاہ کریں گے ۔ آئندہ جنوری میں پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی تخفیف کر کے 200 ایم ایم سی ایف ڈی کردی جائے گی جبکہ طلب 240 ایم ایم سی ایف ڈی کی ہے ۔تاہم حکام نےپیر سے سی اینجی سیکٹر کو آر ایل این جی کی فراہمی روک دی ہے ۔ اس کے علاوہ عام صنعتوںکے لئے ہفتے میں کچھ دنوںکے لئے گیس کی فرہمی پہلے ہی سے بند ہے ۔ جنوری میں شدید سردی کی پیشنگوئی ہے اور اگر موسم بہتر ہوا تو باقی 40 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی ۔ کے الیکٹرک سے گیس کی فراہمی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے اور اسے 110 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جائے گی ۔

تازہ ترین