مسجد نبوی میں زیارت، ریاض الجنہ میں بچوں کے داخلے پر پابندی

December 29, 2020

مسجد نبوی میں زیارت اور ریاض الجنہ میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پابندی کا اعلان مسجد نبوی کے نگران ادارے کی جانب سے کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ اقدام کورونا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر اور زائرین کی سلامتی کی خاطر کیا گیا۔