پاکستانی نژاد بہن بھائیوں کی مجموعی عمر 1000 سال سے زائد

December 30, 2020

پاکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے 12 بھائی بہنوں کی عمریں مجموعی طور پر 1000 سال سے زائد ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ڈی کروز خاندان کے 12 بھائی بہنوں کو 15 دسمبر کو دنیا میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ عمر رکھنے والے بھائی بہنوں کا اعزاز دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان درجن بھر بھائی بہنوں کی مجموعی عمر 1042 سال 315 دن ہے جبکہ ان تمام لوگوں کی عمریں 75 سے 97 سال کے درمیان ہیں۔

اس خاندان کی سب سے چھوٹی بہن گینا کارٹر نے لندن فری پریس کو بتایا کہ ان تمام بھائی بہنوں کے درمیان محبت اب بھی موجود ہے اور وہ روزانہ دوپہر 11 بجے ویڈیو کالز بھی کرتے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کی گینا کارٹر اور ان کا خاندان پاکستان میں پلا بڑھا ہے، جبکہ اس کے بعد وہ کینیڈا منتقل ہوگئے۔

تاہم اب ان بھائی بہنوں میں سے ایک کیلیفورنیا جبکہ دیگر کینیڈا اور سوئٹزر لینڈ میں رہائش پذیر ہیں۔