شاہ کوٹ: کوئلے کے دھوئیں سے دم گھٹ کر 2 افراد جاں بحق

January 01, 2021

پنجاب کے ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ کے گاؤں میں فارم کے کمرے میں دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعہ شاہ کوٹ کے نواحی گاؤں ڈپٹی والا کے ایک فارم میں پیش آیا جس کے کمرے میں دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

شاہ کوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کمرے میں کوئلے جلا کر سو رہے تھے، جاں بحق عامر شہزاد اور عباس علی ڈپٹی والا میں فارم پر ملازم تھے۔


پولیس نے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔