محکمہ آبپاشی کی ز مینوں پر قبضے کیخلاف آپریشن ناکام

January 03, 2021

شاہپورچاکر(نامہ نگار) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ اریگیشن شاہپورچاکر کی زمین واگزار کرانے کیلئے آپریشن ناکام ، زمین پر قابض افراد کی سخت مزاحمت کے بعد انتظامیہ ناکام واپس چلی گئی۔ شاہپورچاکر ایریگیشن بنگلہ اور دفاتر کے اطراف کی زمین پر مبینہ طور پر لوگوں نے قبضے کرکے گھر اور دکانیں بنارکھی ہیں جب انتظامیہ کرین ساتھ لیکر قبضے خالی کرانے پہنچی تو قابضین نے سخت مزاحمت کی جس پر کارروائی روک دی گئی۔