شہباز، حمزہ کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

January 04, 2021

شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن سماعت کریں گے۔ عدالت 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کرچکی ہے۔

عدالت میں ڈی جی نیب لاہور نے شہباز شریف، اہلیہ، بیٹے، بیٹی اور داماد کی جائیداد قرق کی رپورٹ جمع کرائی تھی۔