جاپان: معروف سومو ریسلر ہاکوہو کورونا کا شکار

January 06, 2021

جاپان کے معروف سومو ریسلر ہاکوہوکورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

جاپان سومو ایسوسی ایشن (جے ایس اے) نے اعلان کیا کہ ہاکوہو شو کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ہاکوہو کا کورونا ٹسیٹ سومو نیو ایئر گرینڈ ٹورنامنٹ سے صرف 5 روز قبل مثبت آیا ہے جو 10 جنوری سے شروع ہورہے ہیں۔

تاہم جے ایس اے نے یہ نہیں بتایا کہ اب ہاکوہو میں کورونا کی تصدیق کے بعد ٹورنامنٹ ملتوی ہوگا یا نہیں۔

یاد رہے کہ مئی 2020 میں جاپان کے 28 سالہ ریسلریوٹاکا سیوٹیکے المعروف شابوشی ہلاک ہوگئے تھے۔