کنگنا رناوت نے کمل ہاسن اور ششی تھرور کو جواب کیوں دیا؟

January 06, 2021

بالی ووڈ کی ’کوئین‘ کنگنا رناوت، جو ہر کسی سے الجھنے میں مہارت رکھتی ہیں نے کہا ہے کہ لوگ میری کسی بھی موضوع پر بحث کرنے کی قابلیت سے لوگ جلتے ہیں۔

کنگنا رناوت نے اپنی اس قابلیت کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا اور کہا کہ مجھے اپنی ’ہر موضوع میں ایکسرے کی طرح گھس جانےکی‘ صلاحیت پر پورا بھروسہ ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ میری ہر موضوع پر گفتگو کرنے کی صلاحیت سے حسد کرتے ہیں، کیسے میں اپنے مخالفین کی نفسیاتی تہوں میں ایکسرے کی طرح گھس جاتی ہوں۔

کنگنا رناوت نے مخالفین کو مشورہ دیا کہ وہ جلن، حسد یا ناراض نہ ہوں، اپنی ذہانت کو تیز کرنے کی کوشش کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول میں دلچسپی لیں۔

بالی ووڈ کی کوئین کا یہ پیغام نامور اداکار اور سیاستدان کمل ہاسن کے ایک بیان کی مخالفت کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔

کمل ہاسن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ گھریلو سازی کو ایک پیشہ مانا جائے اور اس کی بھی تنخواہ ہونی چاہیے۔

نامور اداکار اور سیاستدان کے بیان کی حمایت میں نامور رائٹر، مورخ اور سیاستدان ششی تھرور بھی میدان میں کود پڑے۔

انہوں نے کمل ہاسن کے بیان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ریاست کو گھریلو امور کی ادائیگی کی تنخواہ طے کرنی چاہیے، اس سے معاشرے میں خواتین کی گھر سازی کی خدمات کو تسلیم جائے گا اور ان کی طاقت اور خود مختاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

کنگنا رناوت نے کمل ہاسن اور ششی تھرو کے چھیڑے ہوئے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ’خواتین کو گھر کی ملکہ ہونے کے لیے رقم کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے دونوں سیاستدانوں کو مشورہ دیا کہ عورت کو آپ کی محبت، عزت اور تنخواہ کی ہی نہیں بلکہ مکمل طور پر آپ کی ضرورت ہوتی ہے۔

سماجی رابطے پر دیے گئے بیان میں بالی ووڈ کوئین نے کہا کہ سب کچھ کو کاروبار کی طرح دیکھنا بند کریں، ہمیں (خواتین کو) محبت اور ماں بنانے کی قیمت نہیں چاہیے، ہمیں اپنی چھوٹی مملکت اپنے گھر کی ملکہ بننے کے لیے تنخواہ نہیں چاہیے۔

گھریلو امور کی ادائیگی کو پیشہ اور اس کا معاوضہ کمل ہاسن کی انتخابی مہم کے ایجنڈے میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت خواتین کو آمدن کے مساوی ذرائع فراہم کرے گی۔