• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھیشیک بچن بھی عامر خان کے نقش قدم پر

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن ناقابل شناخت ہوگئے، ایسا ہم نہیں کہتے ہیں ان کی وائرل تصاویر نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشک بچن جو آج کل مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکتہ میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

انہوں نے عامر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے وزن میں 12 کلو کا اضافہ کرلیا ہے۔


میڈیار پورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن نے فلم ’بوب بسواس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی عکس بندی 42 مختلف مقامات پر کی گئی ہے۔

فلم میں اداکاری کے لیے وزن بڑھانے والے بچن فیملی کے چشم و چراغ بالکل بھی پہچانے نہیں جارہے ہیں، اس بات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے مداحوں نے بھی کیا۔

ابھیشک بچن نے فلم میں بہترین پرفارمنس دینے کے لیے بنگالی لہجے کی تربیت بھی حاصل کی ہے، اس معاملے میں اُن کے استاد سوجوئے گھوش ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بوب بسواس نامی فلم میں ان کے مقابل چترانگداسنگھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ، یہ فلم شاہ رخ خان کا پروڈکشن ہاؤس پروڈیوس کررہا ہے۔

80 کروڑ کی لاگت سے تیاری کی گئی فلم کی شوٹنگ 43 دن میں مکمل کرلی گئی ہے، فلم کو سوجوئے گھوش کی ہٹ فلم ’کہانی‘ سے جوڑا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ عامر خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم دنگل کے لیے پہلے اپنے وزن میں کئی کلو کا اضافہ کیا تھا اور پھر خوب محنت کرکے اسے کم کیا تھا۔

تازہ ترین