دورہ پاکستان کیلئے21 رکنی مضبوط جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا اعلان

January 09, 2021

دورہ پاکستان کیلئے21 رکنی مضبوط جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا اعلان

جوہانسبرگ (جنگ نیوز) ہوم سیریز میں سری لنکا کے خلاف حال ہی میں کلین سوئپ کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پاکستان آمد کیلئے تیار ہے۔ بورڈ نے سیریز کیلئے 21 رکنی مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔فاسٹ بولر ڈیرن ڈوپویلین اور اوٹینئل بارٹمین پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔ جبکہ انجریز کے سبب گلینٹن اسٹورمین اورمیگل پریٹوریئس ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔ پروٹیز ٹیم 2007 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ٹیم دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک قیادت کریں گے، مہمان ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی۔پاکستان اور جنوی افریقا کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز 26 جنوری سے شروع ہوگی، جس کےلیے مہمان ٹیم کا اعلان کردیا گیا، جنوبی افریقاکے 21 رکنی اسکواڈ کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹیمبا بائوما ،ایڈن مارکرم، فاف ڈو پلیسی، ڈین ایلجر،کیشوو مہاراج، لنگی انگیڈی، ریسی وین ڈرڈسان، اینرچ نورٹے، تبریز شمسی، کاگیسو ربادا،ویان ملڈر، لوتھو سمپالا،بیورن ہینڈرکس، کائل ویریان، ساریل ایروی،کیگان پیٹرسن، جورج لنڈےاور ڈوائن پریٹوریس شامل ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی اور دوسرا ٹیسٹ 4تا8فروری راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔