ٹرمپ کیپیٹل ہل حملہ انجوائے کرتے رہے، ویڈیو سامنے آگئی

January 09, 2021


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہل خانہ کے ساتھ کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے کی لائیو کوریج انجوائے کرنے کی مبینہ ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے۔

مبینہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ موسیقی کے شور میں صدر ٹرمپ مظاہرین کا پارلیمنٹ پر دھاوا اور توڑ پھوڑ ٹی وی اسکرینز پر براہ راست دیکھ رہے ہیں۔ اس موقع پر ہال میں موجود خواتین و دیگر لوگوں کو موسیقی پر رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹل ہل میں کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والا پولیس افسر برائین ڈی سکنیک اسپتال میں دم توڑ گیا ہے جس کے بعد اس ہنگامے میں ہلاکتوں کی تعداد 5ہوگئی ہے۔