جیکولین نے اپنی بچپن کی تصویر شیئرکردی، ساتھی اسٹارز کے بھی تبصرے

January 09, 2021

بھارت کی نامور اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر کو دیکھ کر ان کے کچھ مداحوں کو یقین نہیں آرہا کہ یہ وہی ہیں، جبکہ کسی نے بغیر پرواہ کیے انھیں ’کیوٹ‘ کہا۔

اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے جیکولین فرنینڈس نے لکھا کہ ’اس تصویر میں اداکارہ جو ممکنہ طور پر پانچ سال کی ہیں، مسکرا رہی ہیں۔‘

جیکولین کی اس تصویر پر ان کے مداحوں کے علاوہ انڈسٹری کے دیگر اسٹارز نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔