امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس ٹرمپ کے مواخذے کا بل پیش ہونے کے فوری بعد ملتوی

January 11, 2021

امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس شروع ہونے کے فوری بعد ملتوی ہوگیا، واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کا بل پیش کیا گیا۔

بل میں صدر ٹرمپ پر ایوان پر حملہ کرانے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی اکثریت میں ہے۔ ایوان نمائندگان کا اجلاس کل ہوگا اور بل پر بحث کی جائے گی۔ مواخذے کے بل پر ری پبلکن پارٹی کا اعتراض پیش کردیا گیا۔

بل پاس ہونے کی صورت میں صدر ٹرمپ کا مواخذہ ہوگا۔

اجلاس میں ایوان پر حملے سے نمٹنے میں ناکامی کے بعد سارجنٹ ایٹ آرمز کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا جبکہ نئےسارجنٹ ایٹ آرمز کی تعیناتی کردی گئی۔

واضح رہے کہ سارجنٹ ایٹ آرمز ایوان کی سیکیورٹی پر مامور اسٹاف کے سربراہ ہوتا ہے۔