کراچی کے 70 لاکھ شہری کم گنے گئے، مصطفیٰ کمال

January 12, 2021


پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ مردم شماری میں کراچی کے 70 لاکھ کے قریب لوگ کم گنے گئے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی میں 17 جنوری کو مردم شماری سے متعلق ریلی نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس شہر میں 25 سال ’را‘ کے ایجنٹوں کا تسلط رہا، آج یہاں ’را‘ کا تسلط ختم ہوا ہے، آج یہاں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا ہے کہ اس کراچی شہر کو قتل و غارت گری سے نکالنے میں اہم رول نوجوانوں نے ادا کیا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا ہےکہ کراچی کی ووٹرز لسٹ میں ووٹرز زیادہ ہیں اور بندے کم ہیں، ہمارے ساتھ یہ سلو ک نہ کیا جائے۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ یہ پوری نسل کو مارنے والی دہشت گردی ہے، یہ وقت کے حکمراں دہشت گرد کہلائیں گے۔