• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں کو انشاء ﷲ کامیابی کی نوید سنائی دیگی، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو انشاء اللہ کامیابی کی نوید سنائی دے گی ظلم کا راج ختم ہو کر رہے گا، کفر کی حکومت چل سکتی ہے ظلم کی نہیں۔یہ بات انہوں نے جمعہ کی شب باغ جناح میں جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا،مصطفیٰ کمال نے مزیدکہا کہ آج جلسہ نہیں ہے لیکن باغ جناح میں اتنے لوگ جمع ہیں کہ بڑی بڑی جماعتیں اتنے لوگ نہیں کر سکتے ،کراچی والے سمجھ چکے ہیں کہ خاموش رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔48 گھنٹے بعد اہم بات کروں گا۔

تازہ ترین