عذیر بلوچ ایک اور مقدمۂ قتل میں بری

January 12, 2021


ایڈیشنل سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس کراچی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر بلوچ کو قتل کے ایک اور مقدمے میں بری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس کراچی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف شہری کے اغواء اور قتل کے مقدمےکا فیصلہ سنادیا۔

اس سے قبل سخت حفاظتی انتظامات میں ملزم عذیر بلوچ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر بلوچ کو عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا۔