اپوزیشن کے نیب پر تحفظات، صادق سنجرانی کے چیمبر میں اہم بیٹھک

January 12, 2021


اپوزیشن کے قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تحفظات پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چیمبر میں اہم بیٹھک ہوئی۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، مشیر پارلیمانی امور اور قائد ایوان شریک ہوئے اور نیب کے معاملے پر اپوزیشن تحفظات پر مشاورت کی گئی۔

مشاورتی اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اپنے تمام تحفظات سامنے رکھ دیے۔

مشاورتی اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نیب کے خلاف قرارداد اور تحریک التوا کے فیصلے پر قائم ہیں۔

دوران مشاورت خصوسی کمیٹی کے قیام کی تجویز بھی زیر غور آئی اور نیب سے متعلق تحفظات پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اور اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس پر چیئرمین سینیٹ نے اہم مشاورتی اجلاس کل پھر طلب کرلیا اور مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو بھی کل کے اجلاس میں بلالیا ہے۔