یوٹیوب پر صدر ٹرمپ کا چینل معطل ویڈیو بھی ڈیلیٹ کر دی گئی

January 14, 2021

واشنگٹن (اے ایف پی) ʼگوگل کی ملکیت ʼیوٹیوب نے منگل کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ جب کہ مبینہ طور پر تشدد پر اُکسانے سے روکنے کے لیے ویڈیو بھی ڈیلیٹ کر دی ہے۔ یوٹیوب کے مطابق جو ویڈیو ڈیلیٹ کی گئی ہے وہ اس کی پالیسی کے خلاف تھی۔یوٹیوب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ممکنہ تشدد کے حوالے سے اندیشہ ہے جس کی روشنی میں یوٹیوب نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپ لوڈ کردہ نئی ویڈیو کو ڈیلیٹ کیا ہے۔