مقامی حکومتوں کو اختیارات دینا آئینی ذمہ داری ہے، سپریم کورٹ

January 14, 2021

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کام کوئی بھی کرے پرکام ہونا چاہیے،مقامی حکومتوں کو اختیارات دینا آئینی ذمہ داری ہے، اسلام آباد میں کم قیمت سیوریج پلانٹس منصوبے کامیاب ہوں تو ملک کے دیگر حصوں میں بھی لگائے جا سکتے ہیں۔ عدالت نے بنی گالہ تجاوزات از خود نوٹس کیس پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔ عدالت عظمی نے سیوریج پلانٹس کے حوالے سے تمام صوبوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیے ہیں ۔