مہنگا آٹا، آزاد کشمیر بھر میں مظاہرے، پولیس سے تصادم

January 14, 2021

مظفر آباد،راولاکوٹ(نمائندہ جنگ) آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور آٹے پر سبسڈی کی بحالی کے مطالبے کے حوالے سےمظفر آباد، راولاکوٹ، کوٹلی، پانیولہ سمیت آزادکشمیر کے بھر میں احتجاج و مظاہرے جاری ہیں،آزاد پتن کے مقام پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا ، لاٹھی چارج ، آنسوگیس اور پتھرائو کا آزاد استعمال ہوا جس سے متعددمظاہرین زخمی ہو گئے۔ پونچھ ڈویژن میں مکمل شٹرڈائون،پہیہ جام، آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع اور پاکستان سے ملانے والے پلوں پر مکمل ناکہ بندی کردی گئی۔