پچھلے 10سالوں میں گیس پیداوار پر توجہ نہیں دی گئی، ندیم بابر

January 14, 2021

معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ پچھلے آٹھ، دس سالوں میں گیس پیداوار پر توجہ نہیں دی گئی۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے گیس پیداوار پر کام کیا، نتائج 3,4سال بعد آئیں گے۔

معاون خصوصی پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے دو ایل این جی ٹرمینل لگوائے جن کا کرایہ حکومت کو پونے9 کروڑ روپے دینا پڑتا ہے۔

ندیم بابر نے مزید کہا کہ ہم اس طرز پر ایل این جی ٹرمینلز نہیں لگائیں گے۔